
ویسٹ انڈیز کے مشہور اور جارح مزاج آل راؤنڈر آندرے رسل نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
آندرے رسل نے اپنے کیریئر میں ویسٹ انڈیز کے لیے کئی یادگار پرفارمنسز دیں، خاص طور پر ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں وہ دنیا کے خطرناک ترین ہارڈ ہٹرز میں شمار ہوتے تھے۔
آندرے رسل رواں ماہ ویسٹ انڈیز میں آسٹریلیا کے خلاف 5 میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران 2 میچز کھیلنے کے بعد ریٹائر ہوں گے۔
مزید پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ، سپر 8، جنوبی افریقہ نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز 20 سے 28 جولائی تک کھیلی جائے گی۔آندرے رسل اپنے ہوم گراؤنڈ جمیکا کے سبینا پارک میں 22 جولائی کو اپنا آخری انٹرنیشنل میچ کھیلیں گے۔
ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے آندرے رسل کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے پیغام جاری کیا جس میں کہا گیا کہ 15 سال تک آپ ویسٹ انڈیز کی شان کے لیے دل سے اور جذبے سے کھیلے، آپ کا شکریہ۔
https://www.instagram.com/ar12russell?utm_source=ig_web_button_share_sheet&igsh=ZDNlZDc0MzIxNw==
آندرے رسل نے ویسٹ انڈیز کے لیے 2010 میں انٹرنیشنل ڈیبیو کیا، انہوں نے ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی دونوں فارمیٹس میں ٹیم کی نمائندگی کی۔
وہ 2016 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی ویسٹ انڈین ٹیم کا اہم حصہ تھے، ان کا شمار دنیا کی بڑی لیگز میں سب سے زیادہ مانگ والے آل راؤنڈرز میں ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ، ویسٹ انڈیز نے پاپوا نیوگنی کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی
ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے رسل نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کرنا میرے لیے فخر کی بات تھی، اب وقت آ گیا ہے کہ میں اگلی نسل کے لیے جگہ چھوڑوں اور اپنی توانائی فرنچائز کرکٹ پر مرکوز کروں۔
ریٹائرمنٹ کے باوجود رسل دنیا بھر کی فرنچائز لیگز جیسے کہ آئی پی ایل، پی ایس ایل، سی پی ایل اور دیگر میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے رہیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News