Advertisement
Advertisement
Advertisement

یہ آسان سا عمل ذیابیطس کے مریضوں میں قبل از وقت موت کا خطرہ کم کرسکتا ہے

Now Reading:

یہ آسان سا عمل ذیابیطس کے مریضوں میں قبل از وقت موت کا خطرہ کم کرسکتا ہے
یہ آسان سا عمل ذیابیطس کے مریضوں میں قبل از وقت موت کا خطرہ کم کرسکتا ہے

ذیابیطس کا مرض دنیا بھر میں ایک وبا کی صورت اختیار کر گیا ہے تاہم طرز زندگی میں معمولی تبدیلیاں ذیابیطس کے مریضوں میں قبل از وقت موت کے خطرے کو کم کرسکتی ہیں۔

حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق  میں یہ بات سامنے آئی کہ ویک اینڈ پر کی جانے والی ورزش ذیابیطس کے مریضوں میں قبل از وقت موت کا خطرہ کم کرسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ذیابیطس کے عالمی بحران میں اضافہ، طرز زندگی میں تبدیلیاں ناگزیر

اس نئی تحقیق کے مطابق ذیابیطس کے ایسے مریض جو کسی بھی مصروفیت کی وجہ روزانہ ورزش نہیں کر پاتے اور وہ اپنی ہفتے بھر کی ورزش ایک یا دو دنوں میں مکمل کرتے ہیں، یعنی ’ویک اینڈ واریئر‘ طرزِ ورزش اپناتے ہیں، تو ایسے افراد میں قبل از وقت موت کا خطرہ نمایاں طور پر کم ہوجاتا ہے۔

’ویک اینڈ واریئر‘ پر عمل کرنے والے مریضوں میں یہ خطرہ ورزش نہ کرنے کی نسبت 21  فیصد کم ہوتا ہے مزید برآں، ساتھ ہی ایسے افراد میں دل کی بیماری سے موت کا خطرہ بھی 33 فیصد کم نوٹ کیا گیا ہے۔

Advertisement

اس تحقیق کے اہم محقق بوسٹن کے ہارورڈ ٹی ایچ چان اسکول آف پبلک ہیلتھ کے پوسٹ ڈاکٹورل ریسرچ فیلو، ژییوان وو جو کہ اس تحقیق کے اہم محقق ہیں کا کہنا ہے کہ یہ نتائج ذیابیطس کے مریضوں کے لیے جسمانی سرگرمیوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں کیونکہ یہ انسولین کی حساسیت اور شوگر پر قابو پانے میں بہتری لا سکتی ہیں خاص طور پر ایسے افراد میں جو باقاعدگی سے ورزش نہیں کر پاتے۔

ماہرین کے مطابق صحت مند رہنے کے لیے ہر ہفتے کم از کم 150 منٹ کی معتدل جسمانی سرگرمی ضروری ہے۔ معتدل سرگرمیوں میں تیز قدموں سے چہل قدمی، آہستہ سائیکل چلانا، یوگا، ڈانسنگ یا گھریلو کام شامل ہیں۔

 

تاہم، محققین نے تسلیم کیا کہ مصروف طرزِ زندگی کے باعث ہفتے کے دوران ورزش کے لیے وقت نکالنا اکثر مشکل ہوجاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ کچھ لوگ اپنی تمام ہفتہ وار ورزش کو محض ایک یا دو دنوں میں مکمل کر لیتے ہیں، جسے ’ویک اینڈ وارئیر‘ انداز کہا جاتا ہے۔

اس تحقیق میں محققین نے 1997 سے 2018 کے درمیان کیے گئے نیشنل ہیلتھ انٹرویو سروے کے تحت امریکہ میں 52,000 سے زائد ذیابیطس کے مریضوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا۔ اس ڈیٹا کو 2019 کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ ریکارڈز سے جوڑ کر یہ جانچ کی گئی کہ جسمانی سرگرمیوں کا موت کے امکانات پر کیا اثر ہوتا ہے۔

Advertisement

نتائج حیران کن تھے، وہ افراد جنہوں نے اپنی ہفتہ وار ورزش ایک یا دو دنوں میں مکمل کی، ان کی زندگی کا دورانیہ ان لوگوں کے نسبت طویل تھا  جنہوں نے ہفتے میں تین یا اس سے زائد دنوں میں ورزش کی۔

نتائج کے مطابق ہفتے میں 3 یا اس سے زیادہ بار ورزش کرنے والے افراد میں قبل از وقت موت کا خطرہ 17 فیصد جبکہ امراض قلب سے موت کا امکان 19 فیصد کم تھا، ان کا موازنہ ان لوگوں سے کیا گیا جو ورزش نہیں کرتے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر