پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنی شادی کی خبر سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں سے شیئر کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔
گلوکارہ آئمہ بیگ نے 6 اگست کو انسٹاگرام پر کچھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انہوں نے زین احمد سے شادی کرلی ہے۔
دوستی سے شادی تک کا یہ سفر اگرچہ خاموشی سے طے ہوا لیکن مداحوں کے لیے یہ خبر کسی سرپرائز سے کم نہیں تھی۔
زین احمد کون ہیں؟
آئمہ بیگ کے شوہر زین احمد کا تعلق فیشن کی دنیا سے ہے اور وہ ایک منفرد پاکستانی اسٹریٹ ویئر برانڈ ’’راستہ‘‘ کے بانی اور کریئیٹو ڈائریکٹر ہیں۔ ان کی پہچان عالمی سطح پر بھی قائم ہے۔
زین احمد کا شمار ’’فوربز 30 انڈر 30‘‘ کی فہرست میں ہوچکا ہے جو کسی بھی نوجوان کے لیے ایک بڑی کامیابی سمجھی جاتی ہے۔
پاکستانی برانڈ، عالمی پہچان
زین احمد نے 2018 میں ’’راستہ‘‘ کی بنیاد رکھی۔ اس برانڈ کے تیار کردہ منفرد اور جدید ڈیزائنز کو دنیا بھر کی مشہور شخصیات پہن چکی ہیں جن میں جسٹن بیبر، رز احمد، ٹموتھی چالمیٹ، فرینچ مونٹانا، انیل کپور اور کرن جوہر شامل ہیں۔
حال ہی میں پنجابی فلم ’’سردار جی 3‘‘ کے ہیرو دلجیت دوسانجھ نے بھی فلم میں اسی برانڈ کی ڈیزائن کردہ پینٹ پہنی ہوئی تھی۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
زین احمد کا پس منظر
زین احمد کی پیدائش لاہور میں ہوئی تاہم ان کی تعلیم اور پروفیشنل زندگی کا بڑا حصہ برطانیہ، فرانس اور کینیڈا میں گزرا۔ انہوں نے وہیں رہ کر اپنے پاکستانی فیشن برانڈ کو عالمی سطح پر متعارف کرایا۔
واضح رہے کہ شادی کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر جہاں آئمہ بیگ کو مبارکبادیں دی گئیں، وہیں زین احمد کے بارے میں جاننے کے لیے صارفین گوگل اور سوشل پلیٹ فارمز پر متحرک ہوگئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
