Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

Now Reading:

ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

ایران کے مشہور گلوکار اور اداکار امید جہاں 43 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسے۔

رپورٹس کے مطابق امید جہاں ایران کے شہر بم میں ایک فیسٹیول کے دوران اسٹیج پر پرفارم کر رہے تھے کہ اچانک دل کا دورہ پڑا اور وہ گر گئے۔

فوری طور پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے دو مرتبہ دل کی بحالی کی کوشش کی اور آئی سی یو میں بھی داخل کیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

امید جہاں 1982 میں شہر آبادان میں پیدا ہوئے۔ وہ نامور موسیقار محمود جہاں کے بیٹے تھے اور اپنے والد کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے موسیقی کی دنیا میں قدم رکھا، ان کا پہلا باضابطہ البم 34 سال کی عمر میں ریلیز ہوا، جس نے انہیں موسیقی کے میدان میں ایک منفرد شناخت دی۔

اپنے مقبول گانوں اور منفرد انداز کی وجہ سے وہ صرف ایران ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں شائقین کے دلوں میں گھر کر گئے، تاہم ان کی اچانک موت پر مداحوں اور فنکار برادری نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایوارڈ شو میں سجل علی اور یاسر حسین کی نوک جھونک کی ویڈیو وائرل
اس میں ٹیلنٹ کہاں ہے؟ ریڈ کارپٹ پر جنت مرزا کی شرکت نے صارفین کو غصہ دلا دیا
ریڈ کارپٹ پر دنانیر مبین کی لڑکھڑاتی انٹری؛ مداحوں کے دلچسپ تبصرے وائرل
فواد خان اور ماہرہ خان کی نئی فلم "نیلوفر" کا شاندار ٹریلر جاری
نوجوان گلوکار ثمر جعفری عالمی سطح پر مقبول؛ اہم اعزاز اپنے نام کرلیا
آمنہ ملک نے بیٹوں کے حوالے سے معاشرے کی تلخ حقیقت بیان کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر