Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت نے وزارت آئی ٹی کے منصوبوں کیلئے 8.6 ارب روپے جاری کر دیے

Now Reading:

حکومت نے وزارت آئی ٹی کے منصوبوں کیلئے 8.6 ارب روپے جاری کر دیے
حکومت نے وزارت آئی ٹی کے منصوبوں کیلئے 8.6 ارب روپے جاری کر دیے

وفاقی حکومت نے  وزارت آئی ٹی کے منصوبوں کے لیے 8.6 ارب روپے جاری کر دیے، یہ فنڈز پی ایس ڈی پی کے تحت رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں جاری کیے گئے تھے۔

وفاقی حکومت نے پی ایس ڈی پی کے تحت رواں سال آئی ٹی منصوبوں کیلئے 31 ارب مختص کیے تھے، جس میں سے پہلی سہ ماہی میں 28 فیصد جاری کیے گئے، جو مختلف ترقیاتی منصوبوں پر مکمل خرچ ہو چکی ہے۔

وزارت آئی ٹی کی جانب سے جاری کردہ دستاویز کے مطابق کراچی آئی ٹی پارک کے لیے 15 ارب، جبکہ اسلام آباد آئی ٹی پارک کے لیے 7 ارب روپے مختص کیے گئے، دونوں آئی ٹی پارک منصوبے کورین بینک کے نرم قرض سے مکمل ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کا تین مراحل میں 24 سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ

دستاویز میں بتایا گیا کہ اسلام آباد آئی ٹی پارک کا 80 فیصد تعمیراتی کام مکمل ہوچکا ہے، جو جدت و ٹیکنالوجی سروسز کا مرکز ہوگا، جبکہ آئی ٹی پارک سے آئی ٹی ایکسپورٹس میں اضافہ متوقع ہے۔

Advertisement

 دستاویز کے مطابق یہ منصوبہ پاکستان کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مضبوط کرے گا، مقامی اسٹارٹ اپس اور نوجوان کاروباری افراد کو نئے مواقع میسر آئیں گے، کراچی آئی ٹی پارک منصوبہ نظرثانی شدہ پلاننگ کے مراحل میں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر