وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پلیز قوم کا دل مت توڑنا۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اپنے پیغام میں کہا کہ لڑکوں جم کر لڑو،جم کر کھیلو،انشاءاللہ جیت آپ کی ہوگی، ہر پاکستانی کے دل کی دھڑکنیں تیز ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ میری اور پوری قوم کی دعائیں اپنے لڑکوں کے ساتھ ہیں، لڑکوں یہ آپ کا دن ہے آپ کو پورے عزم، یقین اور بہادری کے ساتھ میدان میں اترنا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ پلیز قوم کا دل مت توڑنا، جم کے لڑو جم کے کھیلو انشاء اللہ تعالیٰ مجھے امید ہے کہ یہ کامیابی آپ کی ہوگی۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ کا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان آج کھیلا جائے گا، جو پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔


















