
پاکستان کے معروف اداکار منیب بٹ کا بیٹیوں سے محبت بھرا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں مداحوں نے ان کے تعریفوں کے پل باندھ دیے ہیں۔
ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ ایمن خان کے شوہر منیب بٹ نے بتایا کہ بیٹیوں کی پیدائش کے بعد ان کی زندگی میں خوشیوں اور کامیابیوں کا سلسلہ بڑھ گیا اور وہ اس پر اللہ کے بے حد شکر گزار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کی تینوں بیٹیاں ان کی زندگی کی سب سے بڑی خوشی اور نعمت ہیں، ہر بیٹی کی آمد نے ان کی زندگی کو مزید روشن کیا، جس سال ان کی بیٹی پیدا ہوئی، اسی سال اللہ نے ان کے رزق اور کیریئر میں اضافہ فرمایا۔
منیب بٹ کے مطابق ان کے کامیاب ڈرامے، نئے پروجیکٹس اور مالی استحکام ہمیشہ انہی دنوں میں آئے جب ان کی بیٹیاں امل، میرال اور نیمل دنیا میں آئیں۔
اداکار نے مزید کہا کہ سب سے چھوٹی بیٹی نیمل کی پیدائش کے بعد بھی خوشیوں اور برکتوں کا ایک نیا سلسلہ شروع ہوا، “بیٹیاں واقعی اللہ کی رحمت ہوتی ہیں، جو گھر میں محبت، سکون اور کامیابی لے کر آتی ہیں۔
منیب بٹ کے اس بیان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جہاں مداحوں نے ان کے جذبے اور مثبت سوچ کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے والدین ہی اصل ہیرو ہیں جو بیٹیوں کو فخر اور نعمت سمجھتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News