Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود

Now Reading:

ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اظہر محمود نے لاہور میں جاری ٹیسٹ میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹیم کی کارکردگی، خامیوں اور مستقبل کی حکمت عملی پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

 ان کا کہنا تھا کہ ہم نے خود کو اس صورتحال میں ڈالا، اب بھرپور کوشش کریں گے کہ ہدف کا دفاع کر سکیں۔

اظہر محمود نے ٹیم کی بیٹنگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ غلط شاٹس کی وجہ سے بڑا اسکور نہیں کر سکے، دوسری اننگز میں پارٹنرشپس نہیں لگ سکیں، جو کہ ہمارے لیے نقصان دہ ثابت ہوا۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ ہماری کمزوریاں سب کے سامنے آ چکی ہیں، اور ان پر کام کرکے بہتری لانا ضروری ہے۔

ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ اس پچ پر جس نے اچھی بیٹنگ کی وہی اسکور کرنے میں کامیاب رہا، لیکن ہماری ٹیم میں کھلاڑیوں نے تیس کو پچاس کیا، مگر سنچری میں تبدیل نہیں کر سکے، جو ایک بڑی خامی ہے۔

Advertisement

میچ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیم کو اب بھی یقین ہے کہ موقع ہے کہ ہم ہدف کا دفاع کر لیں، خاص طور پر اگر باؤلرز مستقل وکٹیں حاصل کریں۔

شاہین شاہ آفریدی کو اوپننگ پر بھیجنے کے فیصلے پر سوال کیا گیا تو اظہر محمود نے کہا کہ شاہین کو اس لیے بھیجا تاکہ وہ جلدی اسکور کریں اور مخالف ٹیم پر دباؤ ڈالیں۔

فاسٹ باؤلنگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ہیڈ کوچ نے بتایا کہ میچ کی کنڈیشنز ایسی تھیں کہ فاسٹ باؤلرز کو زیادہ موقع نہیں ملا، ہمارا اندازہ تھا کہ میچ میں ریورس سوئنگ کا کردار ہوگا، مگر ایسا نہیں ہو سکا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
لاہور ٹیسٹ کا تیسرا دن، جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 226 رنز درکار
پاک، جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز، قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی بیٹر شوال ذوالفقار کے والد انتقال کر گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر