Advertisement
Advertisement
Advertisement

لیاقت علی خان کی شہادت قومی سانحہ تھی ، مصطفیٰ کمال ، برسی پر شہیدِ ملت کو خراج عقیدت پیش

Now Reading:

لیاقت علی خان کی شہادت قومی سانحہ تھی ، مصطفیٰ کمال ، برسی پر شہیدِ ملت کو خراج عقیدت پیش
شہیدِ ملت کی شہادت قومی سانحہ تھی، مصطفیٰ کمال ، لیاقت علی خان کو خراج عقیدت پیش

ایم کیوایم  پاکستان کے سینئر مرکزی رہنمامصطفیٰ کمال نے کہاہے کہ شہیدِ ملت لیاقت علی خان کی شہادت قومی سانحہ تھی۔ انہوں نے نوابزادہ لیاقت علی خان کو ان کی  74ویں برسی پر اپنے پیغام میں زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

مصطفیٰ کمال  نے کہا کہ لیاقت علی خان کا کردار ہمارے قومی سیاسی کلچر میں دیانت، اصول پرستی اور قربانی کی اعلیٰ ترین مثال ہے۔

ان کا کہناتھاکہ لیاقت علی خان نے نہ صرف تحریکِ آزادی میں بھرپور کردار ادا کیا بلکہ قیامِ پاکستان کے بعد ایک نوزائیدہ ریاست کو استحکام دینے کے لیے ہر ممکن قربانی دی۔

انہوں نے کہاکہ شہیدِ ملت کی شہادت نے پاکستان کی سیاسی سمت کو شدید نقصان پہنچایا۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ  آج بھی ان کی بصیرت اور قیادت کی کمی شدت سے محسوس کی جاتی ہے۔

مصطفیٰ کمال نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ لیاقت علی خان کی شخصیت اور خدمات سے سبق سیکھیں اور ملک میں شفاف، دیانتدار اور مستحکم نظام کے قیام کے لیے خود کو تیار کریں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوا مزید کتنا اضافہ؟
سانگھڑ: پسند کی شادی کرنے پر شوہر قتل، لڑکی اغوا، تین افراد زخمی
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور
پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں "دوستریم–5" جاری
لیاقت علی خان کی دیانت اور جمہوری اصول آج بھی قوم کیلئے مشعلِ راہ ہیں، صدر مملکت
بطور قوم ہمیں غذائی تحفظ اور موسمیاتی چیلنجز کے مقابلے کے لیے متحد ہونا ہوگا، وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر