Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی کے یوم تشکر پر معاون خصوصی کا پیغام

Now Reading:

پی ٹی آئی کے یوم تشکر پر معاون خصوصی کا پیغام

Pic030-115 ISLAMABAD: Apr030- Special Assistant to Prime Minister on Information and Broadcasting Dr.Firdous Ashiq Awan briefing the media persons about the decisions taken in the Federal Cabinet Meeting. ONLINE PHOTO

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آج پاکستان تحریک انصاف یوم تشکر منائے گی،25 جولائی کے انتخابات میں پاکستان کے عوام کی امنگیں اور عمران خان کی 23 سالہ جدوجہد رنگ لائی،عوام نے عمران خان کو احتساب کا جو مینڈیٹ دیا آج اس کی فتح کا دن ہے۔

Advertisement

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج ان عناصر کی شکست کا دن ہے جنہوں نے قوم کے مال میں خیانت کی،عوام کو غریب کرکے اپنے محل تعمیر کئے،سیاست کو لوٹ مار کے لئے استعمال کرنے والے سیاسی عبرت کا نشان بن رہے ہیں،قوم ان کی موروثی غلامی مسترد کر چکی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ 25جولائی عوامی شعور کے اظہارکا دن ہے،اس دن عوام کے کندھے کرپٹ عناصر کی بے ساکھی نہیں بلکہ پاکستان کو بدعنوانی سے پاک کرنے کے مشن کا مضبوط سہارا بنے۔

انھوں نے مزید کہا کہ آج کے دن نسل در نسل اقتدار پر قابض اور سیاسی ایوانوں کو ذریعہ روزگار بنانے والوں کو نظام سے باہر پھینک دیاگیا،دو خاندانوں نے باری باری حصول اقتدار کا کھیل رچا کر عوام کا بدترین استحصال کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شکتی سائیکلون کے اثرات، کوئٹہ میں گرد و غبار کا طوفان، حدِ نگاہ صفر کے قریب
کراچی میں جرائم بے قابو، 9 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 50 ہزار کے قریب پہنچ گئیں
سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس سے پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، ن لیگ سے معافی کا مطالبہ
سرکاری کمپنیوں کے سی ای اوز کی تنخواہوں میں بے تحاشا اضافہ، سینیٹ کمیٹی نے سوالات اٹھا دیے
اقوام متحدہ، مہاجرین کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، امیر مقام کا خطاب
ایف پی سی سی آئی کا تجارتی خسارے میں خطرناک اضافے پر اظہار تشویش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر