
ڈاکٹرظفر مرزا نے آنے والے تین چار ہفتے پاکستان کے لیے تشویشناک قرار دے دیئے ہیں اور کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث پاکستان میں 17 اموات ہوئیں جو کہ اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے چیف آف آرمی سٹاف کو اس وقت کرونا کےحوالے سے صورتحال ہے آگاہ کیا ہے اور بتایا کہ پاک فوج دیگر اداروں کے ساتھ مل کر ممکنہ اقدامات کرئے گی۔
انہوں نے کہا ہے کہ کورنا کے خلاف پاک فوج کا کلیدی کردار ہے لیکن کوارڈینیشن کبھی بھی پرفیکٹ نہیں ہوتی ہے مگر وفاق اور صوبوں مانتے ہیں کہ ابھی مربوط طریقے سے کام ہو رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وقت کے ساتھ ساتھ اس کوارڈینیشن میں بتدریج بہتری آرہی ہے اور پاکستان میں کرونا ٹیسٹنگ کی صلاحیت بڑھانے جا رہے ہیں جبکہ رواں ماہ کے آخر تک یومیہ بیس ہزار تک ٹیسٹ کی صلاحیت بڑھا لیں گے۔
ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ ہمارا ماننا ہے کہ وفاق اور صوبے ٹیکنیکل طور پر ایک پیج پر ہوں جبکہ صوبائی وزرائے صحت پر مشتمل سٹیرنگ کمیٹی تشکیل دی گئ ہے لیکن چند دنوں میں رمضان آنے والا ہے۔
ڈاکٹر ظفر نے بتایا کہ رمضان میں عبادات کا انتظام کیا جاتا ہے جبکہ تمام علما نے ایک بیس نکاتی اعلامیہ پر اتفاق کیا ہے اور اب اس پر عمل کا وقت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آنے والے دن اور ہفتے بہت اہم ہیں اور یہ ہمارا فرض ہے کہ رمضان میں کرونا کے پھیلنے کو روکنے میں اپنا حصہ ڈالیں۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں کرونا کے کیسسز اور اموات بڑھ رہی ہیں، چوبیس گھنٹے میں پاکستان میں 533 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور پاکستان میں اب تک 9749 کیسسز ہوئے ہیں جبکہ مقامی سطح پر کرونا کے پھیلاو 66 فیصد ہو چکی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News