اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ایک عالمی جریدے کی جانب سے حکومتِ پنجاب کے ویسٹ مینجمنٹ نظام پر شائع ہونے والے آرٹیکل کو سراہتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی ہے۔
وزیراعظم نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پنجاب بھر میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے شعبے میں تیز ترین اور مثالی اصلاحات کی گئی ہیں، جو عالمی سطح پر بھی اعتراف حاصل کر رہی ہیں
شہباز شریف نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو “دل سے شاباش” دیتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹیم کی انتھک محنت اور موثر حکمتِ عملی قابلِ ستائش ہے۔
Truly transformative!
Rapid and visible improvements in solid waste management across Punjab.My deep commendation to Chief Minister Punjab @MaryamNSharif and her team for their dedicated efforts in this regard.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) November 30, 2025












