Tue, 21-Oct-2025

کوئی خبر دستیاب نہیں۔

تازہ ترین

No posts found in the last 30 days.

پہلی برفباری کا لطف؛ عائزہ خان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

عائزہ خان کی پہلی برفباری کی تصویریں مداحوں کو مُحو کر گئیں۔

پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی تصویریں شیئر کیں جن میں وہ غیر ملکی شہر کی موسمِ سرما کی پہلی برفباری سے لطف اندوز ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔

 اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ پہلی برفباری ہمیشہ اُن کے اندر موجود اس معصوم بچے کو جگا دیتی ہے جو برف سے بنی ہوئی ایک سنومین بنانے کا شوق رکھتا ہے۔

عائزہ خان نے مزید بتایا کہ چند ہی منٹوں میں موسم اس قدر سرد ہوگیا کہ وہ خود “سنومین” بننے لگیں، تاہم اس دوران انہوں نے اس مختصر مگر یادگار ٹرپ کو ممکن بنانے پر اپنے دوستوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

اداکارہ نے مزاحیہ انداز میں اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اُن کے بےجوڑ دستانے، ٹوپی اور اسکارف کے بارے میں فیشن پر مبنی تنقید نہ کی جائے، کیونکہ یہ سب کچھ اس وقت ہوتا ہے جب کوئی موسم کی پیشگوئی دیکھے بغیر سفر پر نکل جاتا ہے۔

اپنی پوسٹ کے آخر میں عائزہ خان نے ہنستے ہوئے امید ظاہر کی کہ اب مداح انہیں ’اے آئی برفباری‘ والی ایڈیٹ کی ہوئی تصاویر بھیجنا بند کردیں گے۔

سوشل میڈیا پر عائزہ خان کی اس پوسٹ کو مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے جبکہ کمنٹس میں صارفین اداکارہ کی سادگی اور خوشگوار موڈ کو سراہا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں؛ عائزہ خان کو لیڈی گاگا کے کنسرٹ میں شرکت کرنا مہنگا پڑ گیا

متعلقہ خبریں