واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوٰی کیا ہے کہ امریکی بی ٹو بمبار طیاروں اور ہرمیزائل حملوں نے ایران کی جوہری صلاحیت مکمل طور پر ختم کر دی ہے۔
وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ امریکی بی ٹو بمبار طیاروں اور ہرمیزائل حملوں نے ایران کی جوہری صلاحیت مکمل طور پر ختم کر دی ہے۔
مزید پڑھیں: وینزویلا کا ٹرمپ کے فضائی حدود سے متعلق انتباہ پر شدید ردِعمل
انہوں نے کہا کہ ایران، عراق اور عالمی سیکیورٹی صورتحال میں بڑے فیصلے کیے ہیں، عراقی سرزمین پر بھی ایران کا اثرورسوخ نمایاں حد تک کم ہوا ہے اور اب عراق امریکا کا دوست ملک بن چکا ہے، جو مسلسل بات چیت میں ہے۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ منشیات اسمگلنگ کرنے والی کشتیوں کو بھی مکمل طور پر ختم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ پاک–بھارت سمیت اب تک آٹھ جنگیں ختم کروا چکے ہیں اور انہیں جنگوں کے باعث ہونے والی انسانی اموات پر ہمیشہ تشویش رہتی ہے۔
مزید پڑھیں: صدر ٹرمپ کی اسرائیل کے شام پر حملے کی مذمت، اسرائیل کو باز رہنے کا انتباہ
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں مجھے ہر جنگ ختم کرانے پر نوبل انعام ملنا چاہیے۔
ٹرمپ نے مزید دعویٰ کیا کہ جس خاتون کو نوبل انعام ملا، اس نے بھی کہا کہ اس کا اصل حق دار ٹرمپ ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا میں روزگار واپس لایا گیا ہے جبکہ ماضی میں ایسی قانون سازی کی گئی جو روزگار ختم کرنے کا باعث بنی۔


















