23ویں فارما ایشیا انٹرنیشنل ایگزیبیشن اینڈ کانفرنسز کا کراچی ایکسپو سینٹر میں شاندار آغاز ہوگیا۔
پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے سینئر عہدیداران اور غیر ملکی وفود نے فارما ایشیا 2025 کا باقاعدہ افتتاح کیا جبکہ ڈائریکٹر جنرل، ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان اظہر علی ڈاہر سمیت متعدد معزز شخصیات نمائش میں شرکت کررہی ہیں۔
نمائش کے پہلے ہی دن 8 ہزار سے زائد فارما پروفیشنلز نے شرکت کی۔ ایکسپو میں 750 اسٹالز اور 10 ممالک سے 200 سے زائد غیر ملکی مندوبین کی شمولیت ہو رہی ہے۔ جہاں چین کا سب سے بڑا انٹرنیشنل پویلین فارما ایشیا میں توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
ایونٹ ای کامرس گیٹ وے پاکستان کے زیرِ اہتمام، پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اشتراک اور ایس آئی ایف سی کی اسٹریٹجک معاونت سے منعقد ہوا۔
مزید پڑھیں: کراچی ایکسپو سینٹر میں سولہویں ویں کتب میلے کا آغاز
فارما صنعت برآمدات میں گزشتہ سال کی نسبت 34 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ پاکستان فارما سیوٹیکل برآمدات کو 5 سال میں 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا، تاہم فارما صنعت میں پالیسی اصلاحات اور فارما قیمتوں میں بہتری سے کاروباری ماحول سازگار ہوگا۔
ایس آئی ایف سی کے اصلاحاتی اقدامات، بالخصوص قیمتوں کی ڈی ریگولیشن کو فارما صنعت میں بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔
فارما ایشیا 4 دسمبر 2025 تک تعاون، نیٹ ورکنگ اور بزنس مواقع کا سب سے بڑا پلیٹ فارم قرار دیا جا رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ جدت، عالمی شراکت داری اور ٹیکنالوجی ڈرائیو کے ساتھ فارما انڈسٹری کی بنیاد کے ساتھ نمائش کا پہلا دن بھرپور کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔



















