ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل کی ایستھیٹک کلینک میں اسکن ٹریٹمنٹ کرواتے ہوئے بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے، جس پر مداحوں کی جانب سے ملاجلا ردِعمل سامنے آیا ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ مبینہ طور پر پی آر پی اسکن ٹریٹمنٹ اور فیشل کروا رہی ہیں، تاہم یہ ویڈیو صارفین کے درمیان بحث کا موضوع بن گئی ہے۔
View this post on Instagram
کئی صارفین نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتنی تکلیف دہ نظر آنے والی ٹریٹمنٹس اس عمر میں بھی کروانا ضروری ہیں؟ ایک صارف نے لکھا کہ یہ دیکھ کر ہی تکلیف محسوس ہورہی ہے۔
دوسرے نے کہا کہ استغفراللہ! خود کو اتنی مشقت کیوں دینا؟ جبکہ کچھ نے سوال اٹھایا کہ کیا اس عمر میں بھی ایسے پروسیجرز مناسب ہیں؟
ویڈیو سوشل میڈیا پر مختلف آراء کے ساتھ شیئر کی جارہی ہے، جہاں کچھ لوگ صبا فیصل کی خود پر توجہ دینے کی عادت کو اچھا سمجھ رہے ہیں جبکہ دیگر اسے غیر ضروری قرار دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں؛ لڑکی کو ذہنی پختگی سے قبل شادی کرلینی چاہیے، صبا فیصل















