پاکستان کی نامور سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کراچی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داران کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
انسٹاگرام پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں اداکارہ نے شہر میں بڑھتی گندگی، ٹوٹی سڑکوں، ناقص انفرااسٹرکچر اور ناکارہ صفائی نظام کو انتہائی پریشان کن قرار دیا۔
View this post on Instagram
بشریٰ انصاری نے سوال اٹھایا کہ جب شہر کے ذمہ دار خود کراچی کے رہائشی ہیں تو پھر اپنے ہی شہر کی بدحالی پر خاموش کیوں ہیں؟
انکا کہنا تھا کہ کراچی پورے ملک کی معاشی سرگرمیوں کا مرکز ہے اور لاکھوں افراد کو روزگار فراہم کرتا ہے، مگر گزشتہ کئی دہائیوں سے اس شہر کی بہتری کے لیے کوئی مؤثر اقدامات سامنے نہیں آئے۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے واضح کیا کہ ان کے بیان کا مقصد کسی سیاسی جماعت کو نشانہ بنانا نہیں بلکہ ان ذمہ داران کو جھنجھوڑنا ہے جو اختیار رکھنے کے باوجود شہر کے مسائل سے آنکھیں چُرا رہے ہیں۔
آخر میں انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ شہر کی بہتری کے لیے اپنی آواز بلند کریں۔
مزید پڑھیں: ایک نیک سیرت شخص کے ساتھ زندگی گزارنے میں مزہ آ رہا ہے، بشریٰ انصاری















