راولپنڈی: چیف اف آرمی اسٹاف فیڈ مارشل سید عاصم منیر سے کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے ملاقات کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان آل خلیفہ نے آج جی ایچ کیو میں چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سiکیورٹی اور دفاعی تعاون پر گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بحرین کے درمیان فوجی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
مہمان شخصیت نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کے لیے اس کے کردار کی تعریف کی۔
آرمی چیف نے پاکستان اور بحرین کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے ہر شعبے میں بحرین کی مکمل حمایت کے عزم کو دہرایا۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ آرمی چیف اور کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ نے دو طرفہ دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔



















