Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نجی چینی ایرو اسپیس فرم نے کم لاگت ہائپرسونک میزائل متعارف کرا دیا

میزائل Mach 7 کی رفتار سے پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کی حد 1,300 کلومیٹر بتائی گئی ہے

چین کی نجی ایرو اسپیس کمپنی  نے نییا کم لاگت ہائپرسونک گلائیڈ میزائل متعارف کرا دیا، جس کی مبینہ قیمت 99 ہزار امریکی ڈالر سے بھی کم بتائی گئی ہے۔

یہ نیا YKJ-1000  ہائپرسونک گلائیڈ میزائل نجی فرم Lingkong Tianxing کی جانب سے متعارف کروایا گیا ہے ۔

 کمپنی کے مطابق یہ لاگت مغربی انٹرسیپٹر سسٹمز جیسے SM-6 (4.1 ملین ڈالر) اور THAAD (12 تا 15 ملین ڈالر) کے مقابلے میں انتہائی کم ہے۔

میزائل Mach 7 کی رفتار سے پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کی حد 1,300 کلومیٹر بتائی گئی ہے۔

اسے گرمی سے بچانے کے لیے شہری درجے کے مواد استعمال کیے گئے ہیں۔  جن میں فومڈ کنکریٹ جیسے کیمرہ ماڈیولز اور BeiDou نیویگیشن چپس شامل ہیں۔

چینی مبصرین کا کہنا ہے کہ کم لاگت اور ہائپرسونک صلاحیتوں کے باعث یہ میزائل عالمی منڈی میں خاصی مسابقت پیدا کر سکتا ہے ۔

ان کا کہناہے کہ  چھوٹے ممالک کو بڑی طاقتوں کے جنگی جہازوں کے مقابلے میں نئی دفاعی صلاحیت فراہم کر سکتا ہے۔

دوسری جانب بعض عسکری تجزیہ کاروں نے دعویٰ کردہ انتہائی کم پیداواری لاگت پر سوالات اٹھائے ہیں۔

ان کے مطابق اس سطح کے میزائل کے لیے ایندھن اور انجن ٹیکنالوجی کے اخراجات کو مدِنظر رکھتے ہوئے اتنی کم قیمت حقیقت پسندانہ نہیں لگتی۔