Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعظم سے کرغزستان کے صدر کی ملاقات؛ مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال

کرغستان کے صدر نے پرتپاک استقبال پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے کرغستان کے صدر صادر ژاپاروف کی دو طرفہ ملاقات ہوئی جس میں تجارت، توانائی، مواصلات اور دیگر مختلف شعبوں میں باہمی تعاون پر گفتگو کی گئی۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیس سال بعد کرغستان کے سربراہ کا پاکستان کا دورہ نہایت خوش آئند ہے، دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے میں صدر صادر ژاپاروف کا یہ دورہ انتہائی مفید ثابت ہو گا۔

دوسری جانب کرغستان کے صدر صادر ژاپاروف نے پرتپاک استقبال پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

ملاقات میں صدر صادر ژاپاروف نے پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے اور باہمی اشتراک کے نئے مواقع تلاش کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

تاہم، ملاقات میں چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی شریک تھے۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور کرغزستان کے درمیان مختلف معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

متعلقہ خبریں