Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف ٹک ٹاکر و انفلوئنسر پیاری مریم انتقال کرگئیں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مشہور سوشل میڈیا انفلوئنسر پیاری مریم کے انتقال نے مداحوں کو گہرے صدمے میں مبتلا کردیا۔

نرم مزاجی، سلجھے ہوئے انداز اور مثبت سوچ سے بھرپور مواد کی وجہ سے مشہور پیاری مریم اپنی پوسٹس کے ذریعے لاکھوں چہروں پر مسکراہٹ لے آتی تھیں۔ ان کی حقیقی شفقت اور اخلاق نے انہیں سوشل میڈیا پر ایک منفرد مقام دیا۔

مریم کی شادی معروف انفلوئنسر احسن علی سے ہوئی تھی اور یہ جوڑا جلد اپنے پہلے بچے کی پیدائش کا منتظر تھا۔

بدقسمتی سے زچگی کے دوران پیچیدگیوں کے باعث مریم انتقال کرگئیں جب کہ افسوسناک طور پر ان کے جڑواں بچے بھی زندہ نہ رہ سکے۔

یہ المناک خبر مریم اور احسن دونوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے شیئر کی گئی، جہاں خاندان کی جانب سے اس مشکل گھڑی میں دعاؤں اور پرائیویسی کی درخواست کی گئی ہے۔

ایک معروف صحافی نے خاندان سے بات کرنے کے بعد تصدیق کی ہے کہ والدہ اور دونوں بچوں کا انتقال ہوگیا ہے۔ احسن علی شدید صدمے میں ہیں اور کسی قسم کا بیان دینے کے قابل نہیں۔

متعلقہ خبریں