Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہم سب کا پسندیدہ ناشتہ بریڈ اور آملیٹ ہماری صحت پر کیا اثر ڈالتا ہے ؟

ہم سب کا پسندیدہ ناشتہ  بریڈ اور آملیٹ ہماری صحت پر کیا اثر ڈالتا ہے ؟  آئیے  جانتے ہیں ماہرین کی  رائے پر مشتمل اس رپورٹ میں ! جس نے بہت سے خدشات دور کردیے۔

ایک عام تاثر یہ ہے کہ بریڈ اور آملیٹ کا روزانہ استعمال ہماری صحت پر انتہائی مضر اثرات مرتب کرسکتاہے۔ گوکہ یہ ہم میں سے زیادہ زیادہ تر پسندیدہ اور سستا ترین ناشتہ ہے۔

تاہم اس کے حوالے سے لوگوں کے خدشات بھی موجود ہیں ۔ بریڈ آملیٹ ناشتے میں ایک اہم اور آسان ترین انتخاب ہے۔

جو صبح کے وقت جلد تیار ہونے والا، ہلکا اور بھرپور ناشتہ بھی ہے۔ اس کے باوجود سوشل میڈیا پر بحث ہوتی رہتی ہے کہ آیا یہ صحت کے لیے مناسب ہے یا نہیں؟۔

اس حوالے سے ماہرین صحت  کا کہناہے کہ روزانہ ناشتے میں بریڈ آملیٹ لینا بالکل نارمل اور صحت مند ہے۔

تاہم ماہرین کا کہناہے کہ اس ناشتے کے اجزاء اور مقدار متوازن ہونے بھی ضروری ہیں ۔ ماہرین کے مطابق انڈے غذائی طور پر طاقتور ہوتے ہیں۔

انڈوں میں کون کون سے اجزا شامل ہوتے ہیں ؟

انڈوں میں پروٹین، ضروری وٹامنز، معدنیات اور دماغی کارکردگی کے لیے اجزا شامل ہے۔ ماہرین کے مطابق ناشتے میں صحت اور توانائی کا دارومدار زیادہ تر بریڈ اور تیل پر ہوتا ہے۔

صبح کے وقت پروٹین لینا بھوک کنٹرول، توانائی کے بہتر استعمال اور پٹھوں کی مرمت میں مدد دیتا ہے۔

طبی ماہرین کا مشورہ

طبی ماہرین نے مشورہ دیاہے کہ بریڈ آملیٹ کو اپنی زندگی سے نکالنے کی ضرورت نہیں۔ تاہم ماہرین نے  ساتھ ہی چند تبدیلیاں بھی تجویز کی ہیں ۔

جس کے مطابق ناشتے میں ہول گرین بریڈ، سبزیاں اورمحدود تیل بھی زیادہ غذائیت بخش ہوسکتی ہیں ۔ ان کا استعمال بھی روز مرہ روٹین میں شروع کیا جائے۔