Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان یہاں سے اب اونچی اڑان کی طرف جائے گا ، سید عاصم منیر

سب ٹھیک ہے اور  سب آپ کے سامنے ہے،چیزیں بہتری کی طرف جا رہی ہیں، صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت

پاکستان یہاں سے اب اونچی اڑان کی طرف جائے گا ۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ سب ٹھیک ہے اور  سب آپ کے سامنے ہے۔

یہ بات انہوں نے  ایوان صدر میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت  کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ چیزیں بہتری کی طرف جا رہی ہیں۔

واضح رہے اس سے قبل سید عاصم منیر کو پہلا چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات کر دیاگیا۔ جس کی  سمری ایوان صدر سے منظور اور نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

جمعرات کی شام وزیراعظم نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری منظوری کے بعد ایوان صدر کو بھجوائی تھی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر چیف آف آرمی اسٹاف کے ساتھ ساتھ چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہوں گے۔

یہ تعیناتی 5 سال کے لیے ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز ہوں گے۔

متعلقہ خبریں