افواجِ پاکستان نے میجر محمد اکرم شہید نشانِ حیدر کو ان کے 54ویں یومِ شہادت پر بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے میجر محمد اکرم شہید کی لازوال قربانی کو سلام پیش کیا۔
چیف آف دی نیول اسٹاف اور چیف آف دی ایئر اسٹاف نے بھی شہید کے لیے خراجِ عقیدت کے پیغامات جاری کیے۔
1971 کی جنگ میں میجر محمد اکرم شہید نے مشرقی پاکستان میں 4 فرنٹیئر فورس رجمنٹ کی کمپنی کی قیادت کرتے ہوئے غیر معمولی جرأت، بہادری اور استقامت کا مظاہرہ کیا۔
مزید پڑھیں: معرکہ ہلی، میجر محمد اکرم شہید (نشانِ حیدر)کی بہادری کی عظیم داستانِ شجاعت
ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلی سیکٹر میں دشمن کو کسی بھی قسم کی پیش قدمی کا موقع نہ دیا اور 3 دسمبر 1971 کو دشمن کے بھرپور حملے کے دوران 3 بھارتی ٹینک تباہ کیے، شدید زخمی ہونے کے باوجود وہ محاذ پر ڈٹے رہے اور 5 دسمبر 1971 کو شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہوئے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ میجر محمد اکرم شہید کی بہادری ہمیشہ پاک افواج کے لیے مشعلِ راہ رہے گی۔
افواجِ پاکستان نے تمام شہداء کے مشن اور ورثے کو سلام پیش کرتے ہوئے ملک کی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا۔














