Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سری لنکا کے فوجی کمانڈر پاکستان کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کی صلاحیتوں کے معترف

سری لنکن فوجی کمانڈر  نے پاکستان کی  اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کی صلاحیتوں کو سراہا،

سری لنکن فوجی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل لاسنتھارو دریگو نے پاکستان کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کی صلاحیتوں کی تعریف کی ہے۔

سری لنکن فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل لاسنتھارو دریگو نے پاکستان کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم سے ملاقات کی، جس کے دوران سری لنکن فوجی کمانڈر  نے  پاکستان کا مشکل وقت میں ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا۔

ملاقات کے دوران  سری لنکن فوجی کمانڈر  نے پاکستان کی  اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کی صلاحیتوں کو سراہا، پاکستان کی جانب سے سری لنکا جیسے دوست ممالک کی بروقت مدد عالمی ذمہ داری اور دوست ممالک سے ہر ممکن تعاون کامظہر ہے۔

متعلقہ خبریں