اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست نے دہشت گرد اور ملک دشمن عناصر کو بھرپور اور دوٹوک جواب دے دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دشمن کے لیے کام کرنا سراسر ملک سے غداری کے مترادف ہے اور اگر کوئی انسان غداری کی تفصیل میں جائے تو لرز اٹھے۔
فیصل واوڈا نے اپنے سخت مؤقف کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب نہ کوئی فرنٹ بچے گا، نہ کوئی بیک اور نہ کوئی سائیڈ۔ سڑک پر لتر، چھتر، ڈنڈا اور پٹا باندھا جائے گا۔
انہوں نے واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے کیسز، بھگوڑوں اور انٹرنیشنل وی لاگرز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب ایک ہی پیج پر رکھ کر ٹک ٹک کرکے جواب دیئے جائیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پیر سے پاکستان کا سورج آسمان کی بلندیوں پر جائے گا۔ کچھ لوگ ’’گندی نالی کے کیڑے‘‘ بن کر ترم خان بنے ہوئے تھے لیکن اب انہیں ان کی حیثیت کا احساس ہوچکا ہے۔



















