نیویارک ٹائمز نے صحافت پر عائد نئی امریکی پابندیوں کو چیلنج کر دیا ۔ پینٹاگون کی میڈیا پر پابندیوں کی نئی پالیسی کے خلاف مقدمہ دائر کردیاگیا۔
نیویارک ٹائمز نے اختیار کیا ہے کہ یہ پالیسی آئین کے خلاف ہے۔ اخبار کی جانب سے عدالت سے اس کے نفاذ کو روکنے کی استدعا کی گئی ۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر صحافی ایسی کوئی معلومات شائع کرتے ہیں جو پینٹاگون نے منظور نہ کی ہو تو یہ پالیسی اہلکاروں کو کسی بھی وقت بغیر کسی واضح معیار کے ان صحافیوں کے بیجز فوری طور پر معطل اور بعد ازاں منسوخ کرنے کا اختیار دیتی ہے۔
نیویارک ٹائمز نے موقف اختیار کیاکہ پینٹاگون کی پالیسی پہلی ترمیم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے صحافیوں کی اس صلاحیت کو محدود کرتی ہے۔
واضح رہے کہ اے ایف پی، اے پی، فاکس نیوز اور نیویارک ٹائمز شامل نے اکتوبر کے وسط میں نئی پالیسی پر دستخط سے انکار کردیا تھا۔ جس کے نتیجے میں ان کی پینٹاگون اسناد منسوخ کردی گئیں۔


















