Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جدہ میں ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب، پاکستانی فنکاروں کی شرکت

ایونٹ کے 5 ویں ایڈیشن میں اداکارہ عتیقہ اوڈھو، معروف ٹی وی میزبان توثیق حیدر اور اداکار شہزاد نواز نے پاکستان کی نمائندگی کی۔

جدہ میں ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2025ء کی شاندار افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے فنکاروں نے شرکت کی۔

ایونٹ کے 5 ویں ایڈیشن میں اداکارہ عتیقہ اوڈھو، معروف ٹی وی میزبان توثیق حیدر اور اداکار شہزاد نواز نے پاکستان کی نمائندگی کی۔ جن کی آمد کو بھرپور پذیرائی ملی۔

تقریب سے سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سینما دنیا کو جوڑنے والا طاقتور ذریعہ ہے اور فیسٹیول کا پانچواں ایڈیشن ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے تعاون کا نتیجہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں دنیا کی بلند ترین عمارت کی تعمیر جاری

انہوں نے بتایا کہ سعودی ثقافتی  شعبہ حالیہ برسوں میں ایک بڑی پیش رفت سے گزرا ہے، اور وزارت ثقافت نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور عالمی فلم انڈسٹری میں سعودی عرب کی موجودگی بڑھانے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔

فیسٹیول کا آغاز ’’سینما کے ساتھ محبت‘‘ کے عنوان سے ہوا، جس میں مختلف براعظموں کے فلم سازوں اور فنکاروں نے شرکت کی۔