Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ہفتہ وار مثبت رجحان دیکھا گیا۔

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے کے دوران اتار چڑھاؤ کے بعد مجموعی طور پر تیزی دیکھنے میں آئی۔

 ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 408 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 166,677 پوائنٹس سے بڑھ کر 167,085 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ نے ہفتے کے دوران ایک اہم نفسیاتی حد بھی بحال کی، مجموعی طور پر 5 روزہ کاروبار میں 2 دن مندی جبکہ 3 دن تیزی رہی۔

ہفتہ وار ٹریڈنگ میں انڈیکس کی بلند ترین سطح 169,289 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی جبکہ کم ترین سطح 165,886 پوائنٹس رہی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں بھی نمایاں بہتری دیکھی گئی اور 5 روزہ کاروبار کے دوران 172 ارب روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد مجموعی مارکیٹ کیپٹلائزیشن بڑھ کر 19,038 ارب روپے تک پہنچ گئی۔

مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، کے ایس ای 100 انڈیکس 3,667 پوائنٹس گر گیا

حصص کی قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے لحاظ سے ہفتے کے دوران 44.05 فیصد شیئرز کی قیمتیں بڑھیں، مجموعی طور پر 1,053 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 1,109 کمپنیوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

مارکیٹ ماہرین کے مطابق گزشتہ ہفتے مالیاتی استحکام اور سعودی فنڈز ڈپازٹ میں ایک سال کی توسیع نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مضبوط کیا اور ٹریڈنگ سرگرمیوں کو متحرک رکھا۔