فِن لینڈ کی اسٹارٹ اَپ کمپنی آئی ایکس آئی نے ایک ایسا چشمہ تیارکررہی ہے جوآنکھوں کی حرکت پر نظر رکھتے ہوئے خود فوکس کرتا ہے۔
فِن لینڈ کی اسٹارٹ اَپ کمپنی آئی ایکس آئی بینائی کے لیے روایتی چشموں کو ایک نئی جہت دینے کے مشن پر کارفرما ہیں، اور یہ آٹو فوکس چشمہ تیاری کے آخری مراحل میں ہے اور جلد ہی اسے باضابطہ طور پر لانچ کردیا جائے گا۔

فِن لینڈ کی اسٹارٹ اَپ آئی ایکس آئی ایسے آٹو فوکس چشمے تیار کر رہی ہے جو آپ کی آنکھوں کی حرکت کو دیکھ کر خود بخود فوکس تبدیل کرتے ہیں۔ کمپنی کے مطابق یہ دنیا کا پہلا آٹو فوکس آئی ویئر ہے، اگرچہ جاپانی کمپنی Vixion اس دعوے سے اختلاف کر سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قریب کے چشمے کو بھول جائیں ، اب آئی ڈراپس آزمائیں
ان چشموں میں لیکویڈ کرسٹل ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے، جو آنکھ کے قریب یا دور دیکھنے پر فوری طور پر لینز کا فوکس بدل دیتی ہے۔ فریم میں موجود آئی ٹریکنگ سینسرز قریب دیکھنے پر کرسٹلز کو برقی سگنل دیتے ہیں، اور لینز فوراً تیز فوکس میں آجاتا ہے۔

یہ چشمے عام ریڈنگ گلاسز کی جگہ لینے کے لیے بنائے گئے ہیں، اور فیشن اور جدید ٹیکنالوجی کا حسین امتزاج پیش کرتے ہیں دیکھنے میں بالکل عام چشموں جیسے ہیں، وزن بھی صرف 22 گرام ہے۔ چونکہ اس میں نسبتاً چھوٹی بیٹریاں نصب کی گئی ہیں یہی وجہ ہے کہ انہیں روزانہ چارج کرنا پڑتا ہے لیکن رات بھر چارج کرنا کافی ہے۔
اس چشمے کے الیکٹرانک حصے فِن لینڈ میں تیار ہوں گے اور فریم اٹلی میں ہاتھ سے بنائے جائیں گے۔ کمپنی مختلف فریم آپشنز پیش کرے گی جن میں ایڈجسٹ ایبل ٹیمپلز اور نوز پیس شامل ہوں گے۔
قیمت کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا، بس اتنا بتایا گیا ہے کہ انہیں پریمیم آئی ویئر کے طور پر مارکیٹ میں متعارف کیا جائے گا۔




















