پاکستان کے معروف یوٹیوبر سعدالرحمان عرف ڈکی بھائی نے جوا ایپس کیس میں گرفتاری، رہائی اور طویل خاموشی کے بعد بالآخر اہم اعلان کردیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے مختصر بیان میں ڈکی بھائی نے بتایا کہ وہ 100 روز تک ایک بھی لفظ نہ بولنے کے بعد آج شام 6 بجے اپنی خاموشی توڑنے والے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کا یہ اعلان “صارفین کے لیے ناقابلِ فراموش” ہوگا۔

یاد رہے کہ ڈکی بھائی کو 17 اگست کو لاہور ایئرپورٹ سے بیرونِ ملک روانگی کے دوران جوا ایپس کے ذریعے مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔
بعد ازاں لاہور ہائیکورٹ نے 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ان کی ضمانت منظور کی، جس کے بعد انہیں 26 نومبر کو رہا کیا گیا۔
رہائی کے 3 روز بعد ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی نے انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا تھا کہ وہ فی الحال سوشل میڈیا سے وقفہ لے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: ضمانت کے بعد ڈکی بھائی کی پہلی جھلک وائرل؛ مداح تشویش میں مبتلا
انہوں نے کہا کہ نہ تو ڈکی بھائی نے کوئی نیا کونٹینٹ بنایا ہے اور نہ ہی کسی کے ساتھ تصاویر بنوائی ہیں۔
عروب نے مداحوں سے درخواست کی تھی کہ افواہوں پر یقین نہ کریں، کیونکہ ڈکی بھائی جلد واپسی کریں گے اور پہلے سے زیادہ مضبوط انداز میں اپنا سفر دوبارہ شروع کریں گے۔
















