Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خیبرپختونخوا میں افغان کیمپوں میں بجلی اور دیگر سہولیات ختم کرنےکا فیصلہ

خیبرپختونخوا کے 40 کیمپوں میں اس وقت 3 لاکھ سے زائد افغان باشندے مقیم ہیں

وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا میں 40 سے زائد افغان کیمپوں میں بجلی اور دیگر سہولیات ختم کرنےکا فیصلہ کرلیا۔

حکومت نے پشاور، ہری پور، نوشہرہ، چارسدہ اور دیگر علاقوں میں موجود کیمپوں سے افغان باشندوں کو نکلنے کی ہدایت کر دی ہے، جبکہ پولیس صوبے کے مختلف افغان کیمپوں میں گشت کر رہی اور مساجد میں باربار اعلانات بھی کیے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: افغان کیمپ میں آپریشن کا دوسرا روز، 350 گھر مسمار

حکام کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے 40 کیمپوں میں اس وقت 3 لاکھ سے زائد افغان باشندے مقیم ہیں، جبکہ وفاقی حکومت نے یکم اکتوبر سے ملک کے تمام افغان کیمپ ڈی نوٹیفائی کیےہیں۔

متعلقہ خبریں