Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گوگل اینڈروائڈ صارفین کےلئے دوران سفر نیا فیچر متعارف کروائے گا

 یہ موڈ اینڈرائیڈ 15 QPR2 میں لانچ کیے گئے موجودہ موڈز کی طرح کام کرے گا اور اس میں ایک خصوصی ٹرگر ہوگا

گوگل  اینڈروائڈ صارفین کےلئے دوران سفر نیا فیچر متعارف کروائے  گا ۔ اس سلسلے  میں تمام تیاریوں کو حتمی مراحل میں پہنچا دیاگیاہے۔

جلد ہی  گوگل  عوامی ٹرانسپورٹ میں یہ نئی سہولت فیچر کی صورت میں  متعارف کروا دے گا ۔ اس فیچر کی مدد سے فون خود بخود سیٹنگز ایڈجسٹ کرے گا۔

اس ایڈجسٹمنٹ کے بعد یہ شناخت کی جائے گی کہ صارف بس یا ٹرین میں سفر کررہا ہے ۔ اینڈرائیڈ پہلے ہی ڈرائیونگ موڈ کے ذریعے ڈرائیونگ کے دوران آنے والی کالز اور نوٹیفیکیشنز کو خاموش کر دیتا ہے تاکہ ڈرائیور کو خلل نہ ہو۔

تاہم موجودہ فیچرز میں یہ بس یا ٹرین میں سفر کا پتہ نہیں لگا سکتا۔ جس کی وجہ سے صارفین کو سفر کے دوران خود سے والیوم کم کرنا، ڈو ناٹ ڈسٹرب وغیرہ آن کرنا  کرنا پڑتا ہے۔

گوگل ایک نیا موڈ متعارف کرانے والا ہے جسے ٹرانزٹنگ موڈ کہا جا رہا ہے۔

 یہ موڈ اینڈرائیڈ 15 QPR2 میں لانچ کیے گئے موجودہ موڈز کی طرح کام کرے گا اور اس میں ایک خصوصی ٹرگر ہوگا۔

وائل ٹرانزٹنگ کے  اس موڈ کی مدد سے صارف کے فون کو خودکار طور پر ایڈجسٹ کر کے عوامی ٹرانسپورٹ میں بہتر تجربہ فراہم کیا جائے گا۔

گوگل پلے سروسز ڈرائیونگ موڈ کی شناخت کے ساتھ ساتھ یہ بھی طے کرے گی کہ صارف کب بس یا ٹرین میں ہے۔

اگرچہ کمپنی نے ابھی تک تفصیلات نہیں بتائیں کہ سیٹنگز میں کیا تبدیلیاں شامل ہوں گی۔

مگر امکان ہے کہ صارف نوٹیفیکیشنز، اسکرین سیٹنگز، ڈارک موڈ اور دیگر فیچرز کو خودکار طور پر اپنی مرضی کے مطابق ترتیب دے سکے گا۔