Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عائزہ خان اور عالیہ بھٹ کی یکساں ساڑھیوں نے مداحوں کی توجہ سمیٹ لی

عائزہ خان اور عالیہ بھٹ کی یکساں ساڑھیوں میں تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

پاکستان کی صفِ اول کی اداکارہ عائزہ خان اور بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ کی ایک جیسی اسٹائل کی ساڑھیوں میں سامنے آنے والی تصاویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا ہے۔

دونوں اداکاراؤں کی یہ تازہ تصویریں نہ صرف سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں بلکہ شوبز حلقوں میں بھی دلچسپ بحث کا باعث بنی ہوئی ہیں۔

مداحوں نے اس ٹوئِننگ کو سرحد پار فیشن ہم آہنگی قرار دیتے ہوئے کہا کہ عائزہ خان نے روایتی سادگی اور باوقار انداز میں ساڑھی کو کیری کیا جبکہ عالیہ بھٹ نے اپنے جدید اسٹائل اور منفرد شخصیت سے اس لک میں ایک الگ کشش پیدا کی۔

صارفین کے مطابق دونوں اسٹارز نے ثابت کیا ہے کہ فیشن اور خوبصورتی کسی ایک ملک یا انڈسٹری تک محدود نہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

  تاہم، یہ ’ٹوئِننگ مومنٹ‘ پاکستان اور بھارت کے سوشل میڈیا صارفین میں یکساں طور پر مقبول ہورہا ہے اور مداح اپنے پسندیدہ اسٹارز کی تعریفوں کے پل باندھ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: پہلی برفباری کا لطف؛ عائزہ خان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل