Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیر اعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر ترکمانستان پہنچ گئے

وزیرِ اعظم کے ساتھ اعلیٰ سطحی وفد بھی دورے میں شریک ہے

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے کے لیے اشک آباد پہنچ گئے۔

اشک آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ترکمانستان کی کابینہ کے نائب چیئرمین اور ٹرانسپورٹ و مواصلات کے سربراہ محمد خان چیکیئف نے وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف آج صدر سردار بردی محمدوف سے اہم دوطرفہ ملاقات کریں گے، جس میں علاقائی تعاون، توانائی منصوبوں، ٹرانسپورٹ کنیکٹیویٹی اور باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔

وزیرِ اعظم کل اشک آباد میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی پروگراموں میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، جن میں شامل ہیں:

International Year of Peace and Trust 2025 کی افتتاحی تقریب

International Day of Neutrality

ترکمانستان کی 30 سالہ مستقل غیر جانبداری کی سالگرہ کا خصوصی فورم

یہ عالمی فورم علاقائی امن، سفارتی تعاون اور غیر جانبداری کے اصولوں کے فروغ کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم سمجھا جا رہا ہے۔

وزیرِ اعظم کے ساتھ اعلیٰ سطحی وفد بھی دورے میں شریک ہے، جس میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وفاقی وزیر برائے بجلی سردار اویس خان لغاری، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور معاونین خصوصی طارق فاطمی اور طلحہ برکی شامل ہیں۔