بنگلادیشی الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں عام انتخابات 12 فروری 2026 کو منعقد کیے جائیں گے۔
گزشتہ سال 5 اگست کو ملک بھر میں طلبہ کے بڑے پیمانے پر احتجاج کے بعد اُس وقت کی وزیراعظم حسینہ واجد کو اپنے 15 سالہ اقتدار کا خاتمہ کرنا پڑا تھا۔
احتجاج کے بعد حسینہ واجد ملک چھوڑ کر بھارت روانہ ہوگئی تھیں، ان کے جانے کے بعد بنگلادیش میں عبوری حکومت کی ذمہ داری نوبیل انعام یافتہ سماجی رہنما محمد یونس نے سنبھالی۔ اسی دوران 5 اگست کو یہ اعلان سامنے آیا کہ عام انتخابات آئندہ سال فروری میں کرائے جائیں گے۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق یہ اعلان بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس نے کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو ہدایت دی گئی ہے کہ ملک میں اگلے سال فروری میں انتخابات منعقد کرائے جائیں۔

















