Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں

وزیرِ اعظم شہباز شریف عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

اشک آباد: بین الاقوامی سال برائے امن و اعتماد عالمی دن برائے غیر جانبداری اور ترکمانستان کی 30 سالہ مستقل غیر جانبداری کی سالگرہ کے حوالے سے منعقدہ فورم کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی خوشگوار ملاقاتیں ہوئیں۔

اس کے علاوہ وزیراعظم کی روسی صدر ولادیمیر پوتن، ترک صدر رجب طیب ایردوان، تاجکستان کے صدر امام علی رحمان  اور کرغز صدر سادر جپاروف سے بھی غیر رسمی ملاقاتیں ہوئیں۔

تاہم، وزیرِ اعظم شہباز شریف عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔