کراچی: عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونا آج 10 ہزار 700 روپے مہنگا ہوا جس کے بعد سونے کی قیمت 4 لاکھ 54 ہزار 262 روپے پر جا پہنچی۔
اس کے علاوہ دس گرام کی قیمت 9174 روپے اضافے سے 3 لاکھ 89 ہزار 456روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی 107 ڈالر بڑھ کر فی اونس سونا 4319 ڈالر کا ہوگیا جبکہ 199 روپے اضافے سے چاندی کی دس گرام قیمت 6684 روپے ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: رواں برس 9 ماہ کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت کہاں تک پہنچی؟ جانیے

















