آسٹریلوی حکام نے ایک ایسی دل دہلا دینے والی ویڈیو جاری کی ہے جس میں ایک اسکائی ڈائیور کا پیراشوٹ اچانک طیارے کی دم سے اُلجھ جاتا ہے اور وہ 15 ہزار فٹ کی بلندی پر طیارے کے ساتھ لٹکا نظر آتا ہے۔ خوش قسمتی سے فرگوسن نے ہنگامی چاقو استعمال کرتے ہوئے خود کو رسّیوں سے آزاد کرلیا اور معمولی زخمی ہوا جب کہ پائلٹ اور جہاز میں موجود دیگر 16 پیراشوٹ جمپر محفوظ رہے۔







