Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دنیا بھر میں اے آئی چیٹ بوٹس صارفین کی تعداد کتنی ہے؟

یکنالوجی ہماری روزمرہ زندگی اور کام کے انداز میں تبدیلی لانے کی صلاحیت رکھتی ہے، ٹائم میگزین کی رپورٹ

دنیا بھر میں اے آئی چیٹ بوٹس صارفین کی تعداد کتنی ہے؟۔  ٹائم میگزین نے اس حوالے سے اعداد و شمار جاری کر دیے۔

اس رپورٹ میں  حالیہ رپورٹ میں اے آئی پر مبنی چیٹ بوٹس کی بڑھتی ہوئی اہمیت   پر روشنی ڈالی  گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ  یہ ٹیکنالوجی ہماری روزمرہ زندگی اور کام کے انداز میں تبدیلی لانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی، جو کبھی صارفین میں تیزی سے مقبول ہونے والا ایپ تھا،۔

اب دنیا بھر میں 800 ملین سے زائد صارفین کا حصہ بن چکا ہے۔جو کہ عالمی آبادی کا تقریباً 10 فیصد بنتا ہے۔ یہ اے آئی کی دنیا میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے۔

رپورٹ کیا کہتی ہے ؟

ٹائم میگزین کی ایک حالیہ تجزیے میں مئی 2024 سے جون 2025 کے دوران چیٹ جی پی ٹی کے 1.1 ملین مکالمات کا جائزہ لیا گیا۔

اس تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ چیٹ جی پی ٹی کا استعمال مختلف شعبوں میں ہو رہا ہے۔جس میں لکھائی اور عملی رہنمائی دونوں کا حصہ تقریباً 28 فیصد ہے۔

جس میں متن کی تدوین، تدریس، ذاتی رابطہ کاری اور دیگر کام شامل ہیں۔

معلومات حاصل کرنے کے لیے 21 فیصد استعمال ریکارڈ کیا گیا، جبکہ باقی میں ملٹی میڈیا، تکنیکی اور دیگر شعبے شامل ہیں۔

چیٹ جی پی ٹی کیوں مقبول رہاہے ؟

چیٹ جی پی ٹی کی تیز رفتار ترقی کی وجہ جدید صلاحیتوں اور نئے فیچرز کا اضافہ ہے۔ اب یہ ماڈل صرف فوری جوابات دینے کے بجائے، قدرتی زبان میں “تفکر” کرتا ہے اور زیادہ درست نتائج فراہم کرتا ہے۔

صارفین اب چیٹ جی پی ٹی کومختلف بیرونی ٹولزجیسے ای میل، کلاؤڈاسٹوریج، ویب براؤزرزاورکیلنڈرز سے جوڑسکتے ہیں۔

اور یہ پچھلی بات چیت کو یاد رکھ کر سیاق و سباق کے مطابق جواب دیتا ہے۔

چیٹ جی پی ٹی کے سربراہ نک ٹرلی نے اس ماڈل کو حقیقی کاموں کے قابل بننے کو ایک اہم تبدیلی قرار دیا ہے۔

ٹائم میگزین کے مطابق، اے آئی اب ہر فرد کی روزمرہ زندگی کا ایک لازمی حصہ بن چکا ہے۔چیٹ جی پی ٹی کو ذاتی معاون اور معلومات کے مرکز کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔