نیویارک: پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیرِ اہتمام پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹرافی ٹور 14 دسمبر کو نیویارک میں منعقد ہوگا، جس میں کھلاڑی شائقین سے ملاقات کریں گے۔
پی سی بی کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی پی ایس ایل ٹرافی کے ہمراہ نیویارک کے معروف ٹائمز اسکوائر میں موجود ہوں گے، جہاں شائقین کے لیے خصوصی فین مومنٹ کا اہتمام کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان کی شہ رگ آزاد کشمیر میں بھی پی ایس ایل میچز کرانے کا اعلان
ٹائمز اسکوائر میں فینز کے ساتھ ملاقات کا پروگرام شام 5:30 بجے شروع ہوگا، جس میں تصاویر، آٹوگراف اور کھلاڑیوں سے براہِ راست ملاقات کا موقع فراہم کیا جائے گا۔
پی سی بی نے نیویارک میں مقیم پاکستانیوں اور پی ایس ایل کے تمام شائقین کو اس یادگار تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے۔




















