ایروبک ورزشیں جسے کارڈیو ایکسرسائز بھی کہا جاتا ہے، قلب کے ساتھ آپ کی مجموعی صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، اس میں مختلف سرگرمیاں شامل ہیں جو آپ کے دل کے پمپ کرنے کی صلاحیت بڑھا کر خون کی روانی بہتر بناتی ہے۔
اس اہم ورزش کے فوائد جاننے سے قبل ایروبک ورزش کا مطلب جاننا ضروری ہے ایروبک ورزش ایک ایسی سرگرمی ہے جو مسلسل کی جائے جس سے آپ کے دل کی دھڑکن تیز اور سانسوں کی رفتار بڑھ جائے، جیسے تیز چلنا، دوڑنا، تیراکی، سائیکل چلانا، اور رقص جیسی سرگرمیاں ایروبک ورشوں کی بہترین مثالیں ہیں، اس طرح کی ورشیں ہفتے میں ایک بار کرنے سے امراض قلب کا خطرہ کئی گنا کم ہوجاتا ہے۔

قلب کی صحت کے لیے ایروبک ورزش کے فوائد
دل کے پٹھوں کی مضبوطی
ایروبک ورزش کے بنیادی فائدہ قلب کے پٹھوں کو مظبوط بنانا ہے، جب آپ دوڑنے یا سائیکل چلانے جیسی سرگرمیوں میں مشغول ہوتے ہیں، تو آپ کا دل آپ کے پورے جسم میں خون پمپ کرنے کے لیے زیادہ محنت کرتا ہے، جو وقت کے ساتھ ساتھ آہستہ آہستہ مضبوط ہوتا جاتا ہے، اس سے دل کے چیمبر اور دیواریں موٹی ہوتی ہیں، اور اس طرح کارکردگی اور پمپنگ کی صلاحیت کو بہتر بناتی ہیں۔
بلڈ پریشر کو کم کرنا
ہائی بلڈ پریشر دل کی بیماری کے لیے ایک اہم خطرہ تصور کیا جاتا ہےباقاعدگی سے ایروبک ورزش بلڈ پریشر کی سطح کو کم کرنے معاون ثابت ہوتی ہیں، اس سے دل اور خون کی نالیوں پر دباؤ کم ہوتا ہے۔ ایروبک سرگرمیوں کے دوران آپ کے پٹھوں کا تال میل خون کی نالیوں کو پھیلانے، خون کے بہاؤ کو بہتر بنانے اور بلڈ پریشر کو قدرتی طور پر کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بڑھتی عمر میں بلڈ پریشر سے بچنے کے لیے ورزش کا آغاز کس عمر سے کریں؟
کولیسٹرول کی سطح کو بہتر بنانا
ایروبک ورزش نہ صرف برے کولیسٹرول (LDL) کو کم کرتی ہے بلکہ خون میں اچھے کولیسٹرول (HDL) کی سطح کو بھی بڑھاتی ہے۔لپڈ پروفائلز پر یہ اثر شریانوں میں پلاک کی تعمیر کو روکنے میں مدد کرتا ہے، جس سے کورونری شریان کی بیماری کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔
خون کی گردش کو بڑھانا
باقاعدگی سے ایروبک ورزش آپ کے دل اور خون کی نالیوں کی کارکردگی کو بہتر بنا کر گردش کو بڑھاتی ہے۔ جیسے جیسے آپ کا دل مضبوط ہوتا جاتا ہے، یہ ہر دھڑکن کے ساتھ زیادہ مؤثر طریقے سے خون پمپ کرتا ہے، جس سے آپ کے جسم کے بافتوں کو آکسیجن اور غذائی اجزاء زیادہ مؤثر طریقے سے پہنچتے ہیں۔

بلڈ شوگر کی سطح کو منظم کرنا
ایروبک ورزش خون میں شکر کی سطح کو منظم کرنے میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے، خاص طور پر ذیابیطس یا پری ذیابیطس والے افراد کے لیے۔
جسمانی سرگرمی انسولین کی حساسیت کو بڑھاتی ہے، جس سے آپ کے خلیات توانائی کے لیے گلوکوز کا بہتر استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ خون میں شکر کی سطح میں اضافے کو روکنے میں مدد کرتی ہے اور انسولین مزاحمت کے خطرے کو کم کرتی ہے، جو ٹائپ 2 ذیابیطس اور دل کی بیماری کا پیش خیمہ ہے۔
تناؤ اور پریشانی کو کم کرنا
دائمی تناؤ اور اضطراب آپ کے دل کی صحت کو نقصان پہنچا سکتا ہے، جس سے ہائی بلڈ پریشر اور دل کی بیماری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ ایروبک ورزش تناؤ سے نجات کا ایک قدرتی طریقہ ہے۔
یہ ورزش دماغ میں اینڈورفنز اور دوسرے اچھے کیمیکلز کے اخراج کو متحرک کرتی ہے۔ باقاعدہ جسمانی سرگرمی تناؤ، اضطراب اور ڈپریشن کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔




















