Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انٹر بینک میں ڈالر سستا ہوگیا

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 1 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔

انٹر بینک میں آج امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 1 پیسے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 280 روپے 31 پیسے کا ہوگیا۔

مرکزی بینک کے مطابق انٹربینک میں اس سے قبل ڈالر 280 روپے 32 پیسے پر بند ہوا تھا۔

تجارتی ماہرین کے مطابق ڈالرکی قیمت میں یہ معمولی کمی مارکیٹ میں موجود سرمایہ کاری کے بہاؤ اور بین الاقوامی کرنسی کے اثرات کی وجہ سے ہوئی، انٹربینک میں ڈالرکی اتار چڑھاؤ پر برآمدات اور درآمدات کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت پر بھی اثر پڑتا ہے۔

مالیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس قسم کی معمولی تبدیلیاں سرمایہ کاروں کے لیے زیادہ تشویش کا باعث نہیں بنتیں لیکن مسلسل مانیٹرنگ ضروری ہے تاکہ مارکیٹ میں غیریقینی صورتحال سے بچا جا سکے۔