Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سردیوں میں خشک ہونٹوں کے مسئلے سے کیسے نمٹا جائے،ماہرین صحت نے بتادیا

سردیوں میں یہ مسئلہ زیادہ شدت اختیار کر لیتا اور بعض اوقات ہونٹوں پر زخم بھی آ جاتے ہیں

سردیوں خشک ہونٹوں کے مسئلے سے کیسے نمٹا جائے،ماہرین صحت نے بتادیا۔ اکثریت نے  ہونٹوں کا خشک ہونا اور پھٹنا ایک عام مسئلہ قرار دیدیا۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ یہ صرف موسم کی خشکی یا پانی کی کمی کی وجہ سے نہیں ہوتا۔ سردیوں میں یہ مسئلہ زیادہ شدت اختیار کر لیتا ہے، اور بعض اوقات ہونٹوں پر زخم بھی آ جاتے ہیں۔

ہونٹوں کے خشک ہونے کی سب سے بڑی وجہ جسم میں ضروری وٹامنز اور معدنیات کی کمی ہے ۔ خاص طور پر بی کمپلیکس وٹامنز کی کمی جو ہونٹوں کی حالت کو مزید بگاڑ سکتی ہے۔

بی کمپلیکس وٹامنز جیسے بی 2 (Riboflavin)، بی 3، بی 6 اور بی 12 کی کمی اس مسئلے سبب  بنتی ہے۔ جسے اینگولر چیلائٹس (angular cheilitis) کہا جاتا ہے۔

 اس کے علاوہ، وٹامن سی کی کمی بھی جلد کو کمزور کر سکتی ہے، جس کے نتیجے میں ہونٹ پھٹنے لگتے ہیں۔

وٹامن بی 12

ماہرین نے بتایا کہ وٹامن بی 12 خون کے سرخ خلیات کی پیداوار کے لیے ضروری ہے۔ اس کی کمی سے خون کی کمی، بےحسی، جھنجھناہٹ اور یادداشت کے مسائل بھی پیدا ہو سکتے ہیں۔

ایسی حالتوں سے بچنے کے لیے ماہرین نے متوازن غذا کی اہمیت پر زور دیا ہے۔دودھ، دہی، انڈے، پھلیاں، سبز پتوں والی سبزیاں، گوشت، چنے، خشک میوہ جات،مالٹے جیسے پھل کھانے چاہییں۔

مزید برآں، ماہرین کا مشورہ ہے کہ بی کمپلیکس وٹامنز کے سپلیمنٹس ڈاکٹر کے مشورے سے لیے جائیں۔ اور ہونٹوں کی حفاظت کے لیے دن میں کئی بار لپ بام یا پیٹرولیم جیلی استعمال کی جائے۔

اس کے ساتھ ساتھ، پانی کی کمی سے بچنے کے لیے مناسب ہائیڈریشن برقرار رکھنا بھی ضروری ہے۔