Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

افغان طالبان کے دہشت گرد تنظیموں سے روابط برقرار، امریکی جریدے کا انکشاف

طالبان رہنما شیخ ہیبت اللہ اخونزادہ کی حکمتِ عملی القاعدہ اور داعش کے نظریات سے مطابقت رکھتی ہے۔

واشنگٹن: امریکی جریدے نے افغان طالبان رجیم کے 20 سے زائد دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ روابط کا انکشاف کیا ہے۔

امریکی جریدے دی نیشنل انٹرسٹ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ افغان طالبان کے 20 سے زائد دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ روابط بدستور قائم ہیں، جو علاقائی اور عالمی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔

رپورٹ کے مطابق طالبان رہنما شیخ ہیبت اللہ اخونزادہ کی حکمتِ عملی القاعدہ اور داعش کے نظریات سے مطابقت رکھتی ہے۔

جریدے نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ تعلیمی ذرائع کو شدت پسندی کی ترغیب کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

دی نیشنل انٹرسٹ کے مطابق طالبان رجیم نے نوجوان نسل کی منظم ذہن سازی کی ہے، جس کے نتیجے میں دنیا کو جلد ایسی نسل کا سامنا ہو سکتا ہے جو جہاد کو دینی فریضہ سمجھتی ہو۔