Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

رواں ہفتے پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کےمیدانی علاقوں میں دھند کے دورانیے اور شدت میں اضافے کا امکان ہے

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کےمیدانی علاقوں میں درمیانی سے شدید دھند اور سموگ چھائے رہنے کی توقع ہے۔

رواں ہفتے پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کےمیدانی علاقوں میں دھند کے دورانیے اور شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہےگا، جبکہ کشمیر میں موسم شدید سرد اورمطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، اسی طرح گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اورمطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کی راتیں مزید سرد؛ کیا بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرداور مطلع جزوی ابرآلود رہنےکی توقع ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ صبح و رات کے اوقات میں سرد رہے گا، جبکہ سکھر، روہڑی، شکارپور، کشمور، موہنجوداڑو اور گردونواح میں صبح و رات کے اوقات میں دھند کا امکان ہے۔