ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا کئی ہزار روپے مہنگا ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز ایند جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ایک تولہ سونا 2700 روپے اضافے کےبعد 4 لاکھ53 ہزار 562 روپے ہوگیا، اسی طرح دس گرام سونا 2315 روپے سے بڑھ کر 3 لاکھ 88 ہزار856 روپے ہو گیا۔
عالمی مارکیٹ میں 27 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 4312ڈالر ہو گیا، جبکہ 248 روپے کے اضافے سے چاندی کی دس گرام قیمت 5848روپے ہو گئی۔



















