Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کا سفر مبارک ثابت؛ امریکی ٹک ٹاکر نے اسلام قبول کرلیا

پاکستان میں قیام نے امریکی ٹک ٹاک اسٹار کی زندگی کا رخ بدل دیا۔

امریکا سے تعلق رکھنے والے ٹک ٹاک اسٹار کینیئن ممبس نے پاکستان میں گزارے گئے وقت کو اپنی زندگی کا ایک اہم موڑ قرار دیا ہے۔

امریکی ٹک ٹاکر کینیئن ممبس نے پاکستان میں قیام کے دوران روحانی سکون حاصل کیا اور مکمل یقین کے ساتھ اسلام قبول کر لیا۔

اسلام قبول کرنے کے بعد کینیئن ممبس نے اپنے تجربات سوشل میڈیا پر شیئر کرنا شروع کیے، جہاں ان کا مواد اب روحانیت، ذاتی بہتری، حوصلہ افزائی اور حلال طرزِ زندگی کے پیغام پر مرکوز ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Canyon (@canyonmimbs)

ٹک ٹاک اسٹار نہ صرف ایمان اور خود سازی پر گفتگو کرتے ہیں بلکہ اسلامی اصولوں کے مطابق مالی معاملات پر رہنمائی بھی فراہم کرتے ہیں، جس کے باعث وہ دنیا بھر کے ناظرین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو رہے ہیں۔

ان کا یہ سفر اس بات کی مثال ہے کہ مقصد اور ایمان جب یکجا ہو جائیں تو زندگی میں مثبت اور بامعنی تبدیلی ممکن ہوتی ہے، جو دوسروں کے لیے بھی ترغیب اور رہنمائی کا باعث بنتی ہے۔