Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بولیویا میں ڈائنوسارز کے قدموں کے نشانات کی تاریخی دریافت

معروف جریدے PLOS One میں تحقیق شائع ، قدیم مقام سے ڈائنوسارز کے قدموں کے نشانات مل گئے

بولیویا میں ڈائنوسارز کے قدموں کے نشانات کی تاریخی دریافت کیے گئے ہیں ۔ عالمی ماہرین کی ٹیم نے چھ سال کی محنت کے بعداہم سائنسی تحقیق مکمل کرلی۔

معروف جریدے PLOS One میں یہ تحقیق شائع کی گئی ہے ۔ اس کے مطابق ایک قدیم مقام سے ڈائنوسارزکے قدموں کے نشانات ملے ہیں ۔

دُم گھسیٹنے کے آثار، اور تیراکی کے نشانات بھی دریافت کیے گئے ہیں۔

ڈائنوساروں کے قدموں کے نشان

1,321 مکمل راستوں،سینکڑوں قدموں کے نشان،دُم گھسیٹنے کے آثار، 1,378 تیراکی کے نشانات ملے۔

تمام آثارایک ہی فوسل سطح پر9حصوں میں پھیلے ہوئے ہیں۔جو تقریباً ایک فٹبال میدان کے برابر رقبے پر واقع ہیں۔

 مختلف اقسام کے ڈائنوسار

اس علاقے میں قدموں کے نشانات کے سائز میں نمایاں فرق پایا گیا ہے۔ جس سے یہ بات سامنے آتی ہے کہ یہاں مختلف اقسام کے ڈائنوسار موجود تھے۔

ان میں کچھ ڈائنوسار 33 فٹ تک لمبے تھے، جبکہ کچھ چھوٹے تھے جن کا سائز جدید مرغی جتنا تھا۔

 

 

 

 قدیم جھیل کے کنارے کی قدرتی گزرگاہ

ماہرین کے مطابق یہ علاقہ مستقل رہائش گاہ نہیں تھا، بلکہ یہ ایک قدیم جھیل کے کنارے واقع قدرتی گزرگاہ تھی۔

جو ممکنہ طور پر آج کے جنوبی پیرو اور شمال مغربی ارجنٹینا کو آپس میں جوڑتی تھی۔ یہ خطہ ایک متحرک اور متنوع ماحولیاتی نظام کا حصہ رہا ہوگا۔

ڈائنوساروں کے روزمرہ رویّے کی تفصیل

تحقیق میں ہڈیوں کے فوسلز کے برعکس، قدموں کے نشانات ڈائنوساروں کے روزمرہ رویّے کا پتہ چلاہے ۔ اس علاقے سے ابتدائی پرندوں کے قدموں کے نشان بھی دریافت ہوئے ہیں۔

علاوہ ازیں تصدیق ہوتی ہے  کہ یہ مقام کسی زمانے میں ایک متحرک اور متنوع ماحولیاتی نظام کا حصہ تھا۔

بولیویا کی اہمیت میں اضافہ

واضح رہے کہ  بولیویا پہلے ہی کال اورکو کے مقام پرتقریباً 12 ہزار ڈائنوساروں کے نشانات مل چکے ہیں۔

مزید براں اب کاریراس پامپا کی نئی دریافت نے اس ملک کو ڈائنوسار تحقیق کے مزید نمایاں کر دیا ہے۔