Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

راحت فتح کی بیٹی ماہین رشتۂ ازدواج میں منسلک، نکاح کی تصاویر وائرل

ماہین سوشل میڈیا پر ایک معروف میک اپ آرٹسٹ اور انفلوئنسر کے طور پر جانی جاتی ہیں

راحت فتح کی بیٹی ماہین رشتۂ ازدواج میں منسلک، نکاح کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔ کلاسیکی گلوکار راحت فتح علی خان ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے۔

تاہم اس بار وجہ ان کی گائیکی نہیں بلکہ ان کی بیٹی ماہین خان کی شادی ہے۔ جنہوں نے حال ہی میں قریبی خاندانی تقریب میں نکاح کر لیا۔

ماہین خان کون ہیں؟ سوشل میڈیا انفلوئنسر کی پہچان

ماہین خان، راحت فتح علی خان کی صاحبزادی ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک معروف میک اپ آرٹسٹ اور انفلوئنسر کے طور پر جانی جاتی ہیں۔

وہ اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر میک اپ اور لائف اسٹائل سے متعلق تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔ جس کی وجہ سے ان کی ایک بڑی فالوونگ موجود ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Events by Sana (@events.by.sana)

نکاح کی سادہ مگر خوبصورت تقریب

گزشتہ روز ماہین خان نے قریبی عزیز و اقارب کی موجودگی میں نکاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے دلکش گولڈن رنگ کی بغیر آستین ساڑھی زیب تن کی۔

جس پر نفیس کڑھائی کی گئی تھی۔ ان کے ہم رنگ بلاؤز اور لمبے نیٹ دوپٹے نے ان کے دلہنیا لُک کو مزید نکھار دیا۔

دولہے نے سادہ سفید شیروانی پہن رکھی تھی ۔ جس سے جوڑے کا مجموعی انداز نہایت خوبصورت اور باوقار نظر آیا۔

تصاویروائرل

تقریب میں ماہین خان نے والد راحت فتح،والدہ، بھائی شاہ زمان اوردیگر اہلِ خانہ کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

 یہ تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ مداحوں کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری ہے۔

صارفین جوڑے کی سادگی اور خاندانی ماحول کو خوب سراہ رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں